
اسلام آباد:چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے ،کسی کی جیب سے پیسہ
نکالنا نہایت مشکل کام ہے ،اب تک لوٹی ہوئی دولت کے 71ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں ۔
لاہور میں تاجروں سے خطاب میں چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ جب تک ان کی اجازت نہ ہو پلی بارگین نہیں ہوسکتی،بینک ڈیفالٹ کیسز میں نہب کبھی براہ راست نہیں آیا،نیب انسان دوست ادارہ ہے ،پاناما اسکینڈل سے متعلق دیگر کیسیز بھی نیب میں چل رہے ہیں ۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اتنا برا نہیں جتنا اسے بدنام کیا جارہا ہے ۔یہ اپنے وسائل سے پچاس گنا بڑھ کر کام کررہا ہے،تاجروں کے ٹیکس سے متعلق کیس ایف بی آر کے حوالے کریں گے۔نیب کو دوران تحقیقات بہت سی مشکلات کا سامنا ہے
۔نیب کا تعلق حکومت سے جوڑنا غلط ہے۔














