فضل الرحمان احتجاج کی تاریخ پر نظرثانی کریں ،شاہ محمود

 

شاہ محمود قریشی  نے کھا 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا تھا، ، اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر

کے کاز کو نقصان پہنچے گا، لہذا مولانا 27 تاریخ پر نظرثانی کریں۔ فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔۔ ۔

شاہ محمود قریشی نے  کہا مولانا فضل الرحمان نے اگر 27 اکتوبر کے دن احتجاج کیا تو اس سے بھارتی بیانیے کو تقویت ملے گی اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے  کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی حب الوطنی اور کشمیر سے لگاؤ پرکوئی شک نہیں ہے مگر اس تاریخ کو احتجاج کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔