
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر ان کی میڈیکل رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت
ملتوی کر دی۔
جعلی بنک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں جج محمد بشیرکے روبر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو آج پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر ، شیری رحمان ملاقات میں موجود تھے۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیا ہے،اس پر آپ کا کیا کہنا ہے، آصف علی زرداری نے جواب دیا، انشااللہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ
مولانا میرے دوست ہیں مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے البتہ ہماری دوستی رہے گی۔ زرداری نے کہا کہ کارباری طبقہ آرمی چیف سے ملاقات میں رو رہا ہے اور وزیراعظم کی شکایات ان سے لگا رہے ہیں





































