وزیراعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر بھارتی ردعمل مسترد

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر سے متعلق بیانات پر بھارتی ردعمل کو مسترد کیا ہے

اورکہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد ہماری عالمی واخلاقی ذمہ داری ہے،بھارت دنیا کو بتائے کہ ایک نارمل ریاست میں 80افراد کیوں محصور ہیں ؟
ترجمان دفتر خارجہ محمد ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ بھارت انہتا پسندانہ سوچ ،غالبانہ بالادستی کے خواب کی وجہ سے سچ کا سامنا کر نے سے گریزاں ہے ۔
محمد فیصل نے کہا کہ دوماہ سے کشمیریوں کو ایک پنجرے میں بند کے ہر چیز کے ٹھیک ہونے کا تاثر اوردعویٰ کس کو دکھانے کیلئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر بھارت کی جانب سے ردعمل مسترد کرتے ہیں ،بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں اس کی ریاستی دہشت گردی کے عکاس ہیں ۔