
اسلام آباد ( ویب ڈیسک :فوٹو ،فائل )چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تاجروں کے نیب سے متعلق تحفظات
بلاجواز ہیں ۔معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اقتصادی طورپراستحکام ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ٹیکس سے متعلق تمام ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے یا ٹیکس لگانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں ،نیب کاروباری طبقے کو مضبوط بنانے کی متعدد کوششیں کیں ۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں گرفتار شخص کو ایک دن میں عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ۔وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں ، جن ملکوں میں جائیدادیں بنائی گئیں ان ملکوں سے سمجھوتے کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں تاجروں کے نیب پر تحفظات بلاجواز ہیں ،ملکی پالیساں بنانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں ہے ۔بے روزگاری کا کاتمہ صرف حکومت کا کام نہیں ،تاہم کوئی شخص یا ادرہ عقل کل نہیں ۔کوئی بھی ہو خامیاں سب میں ہوتی ہیں ۔
جاوید اقبال نے کہا کہ آج کے بعد ٹیکس کے معاملات پر مداخلت نہیں کرے گا،تاجروں کی عزت نفس کا خیال ہے ،ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے تاجروں کا مورال گرے ،تارجر کو نیب کی جانب سے نوٹس بھیجا جائے گا ،تاہم بینک ڈیفالٹ کے معاملات نہیں دیکھے گا ۔





































