صفرکےغلط چاندپر رویت ہلال کمیٹی معافی مانگے،فوادچوہدری

لاہور:وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری صفر کے چاند کی غلط اطلاع پر رویت ہلال کمیٹی معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے

کہا ہے کہ ماہ صفر کیلئے تصاویر جاری کر دی ہیں جس میں چاند کی دیکھی جاسکتی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ ہم پانچ بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کرآیا ہوں ۔ہوسکتا ہے مستقبل میں تاریں اور کھمبے ختم ہو جائیں ،صفر کے غلط چاند پر رویت ہلال کمیٹی کو معافی مانگنی چاہیے ۔مشین سے چاند نہیں دیکھ سکتے تو پھر عینک سے بھی چاند نہیں دیکا جا سکتا ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی کا منصوبہ بنا رہے ،باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کے عقل اورعلم کی بنیادپر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نئے انتخابات کا مطالبہ بلاجواز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ بغیر پیسہ دیئے رہائی چاہتے ہیں ،اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔