ابھی 13ماہ ہوئے ہیں ،لوگ صبرکریں ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آبا د: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ صبر نہیں ہورہا ،ابھی13ماہ ہی ہوئے ہیں ،نئے پاکستان

کا پوچھ رہے ہیں ،کہا جارہا ہے نیا پاکستان کہاں ہے ۔
شہراقتدار میں احساس سیلانی لنگر منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ریاست مدینہ میں مشکل حالات تھے ،ریاست پہلے دن قائم نہیں ہوئی ،نبی پاک نے اس کیلئے سخت محنت کئی ،لوگوں میں تبدیلی آئی لیکن اس میں وقت لگا۔تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کاروبار ی طبقے کی مدد کررہی ہے،کوشش کررہے ہیں کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے،تبدیلی اس وقت آئے گی جب کمزورطبقے کی مدد کریں گے۔