
لاہور(ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل ) اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے سے پاکستان میں
تباہی ہوئی اور ہزاروں افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ 14 سال بعد بھی اس بدترین زلزلے کی تباہی کو لوگ نہیں بھول سکے۔
وزیراعلیٰ نے اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہداءکی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موثر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی سے لےس کرنا ہوگا۔
تحریک انصاف کی حکومت قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کےلئے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے اور ڈےزاسٹر مےنجمنٹ کے حوالے سے جدےد ٹےکنالوجی کے استعمال سے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہبں۔





































