
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں
بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور 6سے8 ماہ تک ایسے10 ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 3سے5 سال کے دوران پاکستان میں انجن والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، انہوں نت کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی۔














