دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ گئیں

واشنگٹن،لندن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں اب

تک کورونا سے 91 لاکھ 92ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 23 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، امریکا کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ اور پانچ لاکھ 92سے زائد مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکامیں مجموعی متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ہے، ملک میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔
برازیل میں متاثرین کی تعداد 11لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 51407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے9,192,549 افراد متاثر اور 474,444 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,778,756 ہے۔
امریکامیں افراد متاثرہ افراد کی تعداد 2388153 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 122610افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1262614ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 21432 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، ملک میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1111348ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید654 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 51407 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق برازیل میں مہلک وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 465837 ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ ادھر مصر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2278 ہوگئی جبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
مصر میں کورونا کے 1576 نئے مریضوں کے بعد اس مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر56809 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق مصر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 39398 ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد جبکہ ملک میں 14ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔