
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے پارٹی پنجاب کے کارکنوں کو متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے امید دلائی ہے
کہ کارکن متحد رہیں، پنجاب میں اچھا وقت آنیوالا ہے۔ مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے ،مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے،اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے اس اورمضبوط کیا،حکمران نہ آئین ،نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیںبلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیںاگر اختر مینگل سے بات کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں،پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔





































