ملک میں کورونا سے مزید50 افرادجاں بحق ،تعداد8653 ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 50 افراد جان کی

بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 47 افراد متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 653 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 44 ہزار582 زیرعلاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار450، اسلام ا?باد میں 353، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، بلوچستان17 ہزار650، آزاد کشمیر7 ہزار578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔