
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )شہرقائدمیں رات 10بجےہونے والی بارش کےبعد کےالیکٹرک کے500سےزائد فیڈرٹرپ
کرگئے،جس سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
فیڈرزکی بندش سے ملیر،لانڈھی ،کورنگی ،قیوم آباد قائدآباد ،اسٹیل ٹاؤن ،گلشن حدید کے مختلف بلاکس ڈیفنس فیزفائیو ،سکس ،سیون ،سلطان آباد،شاہ فیصل کالونی اوراس کے نشیبی علاقےبجلی سے محروم ہوئے۔
کےالیکٹرک کے شکایتی مراکز میں عملےکی عدم موجودگی اورہیلپ لائن نمبر مسلسل مصروف ہونے اورشکایات درج نہ ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔














