
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید 350روپے کے اضافے سے 87350روپے فی تولہ کی نئی
بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے 1498ڈالر ہوگئی جس کے زیراثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت350روپے کے اضافے سے87ہزار روپے سے بڑھ کر87350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے74588روپے سے بڑھ کر74888روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1100روپے برقرار رہی۔




































