لاہور:جذبہ خیر سگالی ،55 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان نےجذبہ خیر سگالی کے تحت 55 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے ہیں جبکہ پانچ بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پرڈی پورٹ کردیا گیا۔

رینجرز حکام نے ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔رینجرز حکام نے ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر انڈین بارڈ فورس کے حوالے کیا۔

کراچی جیل سے رہا کئے گے ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن لایا گیا،

بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا سفرکے اخراجات  تحاٸف اور فی کس 5ہزار روپےدیے گئے ہیں جبکہ بھارتی ماہی گیروں کو لاہور ریلوےا سٹیشن پہنچنے پرکھانا بھی فراہم کیا گیا۔

 اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یادرہے کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان اب تک تین سو ماہی گیررہا کرچکا ہے۔