پرویز مشرف نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے بنایا،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین حکومت کی معاشی پالیسی عوام دشمن پالیسی ہے ،امیروں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کیلئے

ٹیکسز کابوجھ لایا جارہا ہے۔پرویز مشرف نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے بنایا تھا۔

یہ بات انہوں نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح سےمعیشت کو چلا رہی ہے،عوام کی جانب سے اس کا ریکشن ضرورآئے گا ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں ،ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اداری متنازع ہوں ۔

بلاول  بھٹوزرداری نے کہا کہ ، حکومت کی نااہلی سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے،ادویہ کی قیمتوں سے لیکر کر ہرشے مہنگی ہوئی ہے،حکومت پالیمان کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا حکومت مخالف تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ،ہم چاہتے ہیں پارلیمان اپنی مدت پوری کرے مگر حکومت جس طرح چلائی جارہی ہے وہ نقصان دہ ہے۔