پی ایس پی عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے،قائم خانی

           کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی نے کہا ہے کہ

جو کہتے تھے کہ پاک سرزمین پارٹی 25 جولائی کے بعد ختم ہو گئی وہ دیکھ لیں کہ پی ایس پی سندھ سمیت پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو

عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپوزیشن کا کردارادا کر رہی ہے۔
مرکزی سیکرٹریٹ میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سندھ اور بلوچستان کےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ سندھ ہمارے پہنچنے پر سندھیوں نے کراچی سے آئے ہوئے ایک مہاجر لیڈر کا ایسا والہانہ استقبال کیا جو آج تک کسی مہاجر لیڈر کے نصیب میں نہیں آی
۔اسی طرح کوئٹہ پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں بلوچ اور پختون خصوصاً نوجوانوں نے کراچی سے آئے ہوئے مہاجر لیڈر کاایسا والہانہ استقبال کیا جس کی نظیر ملنا مشکل ہے، بڑی تعداد میں عمائدین اور نوجوانوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی،
انہوں نےکہا کہ عید کے بعد پاک سرزمین پارٹی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اوربڑی تعداد میں شمولیتیں ہوں گی۔