
اسلام آباد:پاک افغان امن عمل میں امریکا معاونت کررہا ہے ،،ہم دونوں ملکوں میں مفاہمتی عمل کے حامی اورسہولت کار ہیں ،50ہزار سے زائد افغان طلبہ ماکستان میں
تعلیم حاصل کرچکے ہیں ۔
یہ بات انہوں نےپاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستا ن میں امن افغانستان کے لوگوں کے ذریعے سے ہی ممکن ہے،پڑوسی ملک افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹریک ٹو مذاکرات حکومتوں کو قریب لانے کی کوشش کرتے ہیں ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، انٹراافغانستان ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات ٹھیک کیے جا سکتے ہیں ۔




































