کراچی میں گرمی کی شدید لہر،شہریوں کواحتیاط کی ہدایت

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ  کام )کراچی میں گرمی کی شدید لہر نےلوگوں کو جھلسا  دیا ،محکمہ موسمیات نے 3مئی تک شدید گرمی کی پیش

گوئی کی ہے۔شہر قائد میں  آج دن ایک بجے  درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی کریڈ کو چھوگیا،گرم اورخشک میدانی علاقوں کی ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ہے،جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شد لہر 3 مئی تک جاری  رہے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا،ہیٹ ویو کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بھی نہیں چلیں گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ ہے اور اپنے زیرانتظام چلنے والے تمام اسپتالوں میں عملے کوالرٹ رہنے اوڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ سندھ حکومت نےبھی  ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر 100 سے زائد مقامات پر کیمپس قائم کیے ہیں۔

ادھر ماہرین  طب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب ہیٹ ویو  کا خدشہ ہے، لہٰذاشہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں  جبکہ باہرکام کی غرض سے جانے والے افراد سر وں کو ڈھانپ کر رکھیں یا چھتری کا استعمال کریں جبکہ پینے کا پانی  بھی اپنے ساتھ رکھیں ۔