علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علیم خان  کے جوڈیشن ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کردی ہے ۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں علیم خان کو  احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں نیب عدالت کے حکم کے باوجود حتمی رپورٹ جمع  نہ کراسکا ۔

پیشی کے موقع پر عدالت نے نیت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا حتمی رپورٹ تیار ہے ؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے انکار کیا ،عدالت نے کہا کہ کسی کو غیر معینہ مدت کیلئے اندر نہیں رکھا جا سکتا،

آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت مے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کردی ،علیم خان نے پیشی مے موقع پر صھافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی اور عدالتوں پر یقین رکھتا ہوں مقدمات کا سامنا کروں گا ۔