
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا نے کا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں بعض وزرانےقیمتوں میں اضافہ کو پریشان کن قراردیا جبکہ بعض نے اس کی حمایت کرتے ہوئے وقف اپنایا کہ تمام بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی ،صورتحا ل کے پیش نظر فیصلہ وزیراعظم عمران خان پر چھوڑدیا ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافے کو فی الحال موخر کردیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کی کابینہ میں فیصلہ ہوا ہے ماہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات صبح دس سے شاہ چاربجے تک ہوں گے،بچوں سے زیادتی پر سزا کا سخت قانون لارہے ہیں
وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واؤ ڈا کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی وراثت کا حق یقینی بنانے کیلئے انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔














