ایف بی آر10 ماہ میں ٹیکس اہداف حاصل نہ کرنے میں ناکام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)ٹیکس وصولی کا دس ماہ کا ہدف حاصل نہیں  کر سکا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا 10ماہ کامقررہ ہدف 3380 ارب روپے تھا جو  جولائی سے اپریل تک تھا ،اس ہدف میں سے ایف بی آرصرف 3000 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا ہے۔

اس طرح 10 ماہ میں ایف بی آر کاٹیکس شارٹ فال 380ارب روپے سے بھی تجاوزکرگیا، اگلے 2ماہ میں ایف بی آر نے مزید1018 ارب روپے ٹیکس اکٹھاکرنا تھا ۔

اس طرح ایف بی آرکا اگلے 2ماہ کا مجموعی ہدف1400ارب روپے سے زیادہ ہو گیا ، ایف بی آرکواب بجٹ سے پہلے 30 جون تک مجموعی طور پر 4398 ارب روپے کاٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا۔