سیاسی انتقام سےجمہوریت کمزور ہوگی،بلاول بھٹوزرداری

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ نئے پاکستان میں مزدوروں کا لاورث چھوڑدیا

گیاہے،مزدوروں کےحقو ق کی جنگ میں بلاول ان کے ساتھ ہے۔

کراچی کےعلاقے داؤد چورنگی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ یہ وقت ایک ہو نے اور مل کرلڑنے کاہے،ہم جمہوریت اور انسانیت کو تحفظ دیں گے،کراچی کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا،مگر ایم کیوایم دھاندلی پر بات نہیں کرتی،

بانی ایم کیوایم کے گناہوں کی سزا پور ے کراچی کو نہیں دی جاسکتے ،تبدیلی کاحساب ایم کیوایم کو دینا پڑے گا،کراچی کا مزدور حساب مانگ رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب گردی اورسیاسی انتقام سےجمہوریت کمزور ہوگی،

 امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی جا رہی ہے،غریبوں کیلئے مہنگائی کا بم پھوڑا جاریا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ ان کی معاشی پالیسی  ناکام ہوگئی ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔