مزدور کی تنخواہ 30ہزار کی جائے،لیبر یونینزکا مطالبہ

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کاعالمی دن منایا گیا۔

پاکستان میں کراچی ،لاہور،اسلام آباد،حیدرآباد ،ملتان ،پشاوراور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مزدوریونینز،فیڈریشنزنےجلسوں،ریلیوں اورسیمینارزکا اہتمام کیااورشکاگو کے مزدوروں کی قربانی کوخراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر سیمینارزاورریلیوں میں محنت کشوں کے حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا کہ مزدور کی کم ازکم اجرت 30ہزارروپے ماہانہ مقرر کی جائے۔

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی،اولڈ ایج بینی فٹس اورصت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔تمام نجی اداروں میں 8گھنٹے ڈیوٹی کا قانون نافذ کیا جائے ۔

سیمینارزمیں مطالبہ کیا گیا کہ لیبر قوانین کےاطلاق کے لیے ٹھوس بنیادوں پراقدامات یقینی بنا ئے جائیں