
کراچی ( ویب ڈیسک )کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے6افراد جاں بحق ہوگئے ،50سے زائد بے ہوش ہوگئے
اطلاعات کے مطابق زہریلی گیس پورٹ قاسم پر موجود چینی کنٹینرز کے ذریعے علاقے میںپھیلی ،تاہم پورٹ قاسم حکام نے اس امر سے انکار کیا ہے اور کہا کہ جاں بحق افراد سڑک سے ملے۔
پورٹ قاسم کے ترجمان نے گیس کے اخراج کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق افراد انہیں سڑک پر ملے ،ان کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کی ریسکیو ٹیمیں امداد فراہم کر رہی ہیں ۔ادھر کیماڑی کے مکینوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور لوگ نکل مکانی کررہے ہیں۔
وزیر جہاز رانی علی زیدی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ،40سے45افراد اسپتالوں میں داخل ہیں ،کہا جارہا ہے کنٹینرسے گیس نکلی ،اس بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی ۔متاثرہ افراد کو کے پی ٹی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
وزیر سندھ سعید غنی کے اموات زیریلی گیس سے ہوئیں ۔ادھر وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔














