حکومت نےایک سال میں7 ہزارارب قرض لیا،ترجمان ن لیگ

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تبصرہ

کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں-عمران صاحب ایک سال میں آپ نے تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا-

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے،عمران صاحب ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں؟عمران صاحب ایک سال ہو گیا عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں-عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے تھے؟ آپ نے تو روٹی، کاروبار اور روزگار بھی چھین لیا –

عمران صاحب ایک سال میں صرف آپ کا محل پکا ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری ملی -عمران صاحب ایک سال میں 45 لاکھ ریپورٹ غربت کی لکیر سے نیچے اور 15 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں –