ایل اوسی پربھارت کی پھربلااشتعال فائرنگ،2بزرگ شہری شہید

راولاکوٹ(ویب ڈیسک)بھارتی فوج  کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیزفائرکی ایک بار پھرخلاف ورزی کردی ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فوج نےایل اوسی کے تتہ پانی سیکٹرمیں بلااشتعال گولہ باری اورفائرنگ کی۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے2 بزرگ شہری شہیدہوگئے،شہدا میں 75 سالہ لال محمداور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں،شہری آبادی کومارٹرگولوں اوراینٹی ٹینک گائیڈڈمیزائلوں سے نشانہ بنایاگیا۔دونوں شہدا کاتعلق ناگرے گاؤں سے تھا ۔
پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں 2بھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،پاک فوج کی کارروائی میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔