
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کیلئے پاکستان کی جانب سے نامزدہائی کمشنر آمنہ
بلوچ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق ہفتے کو پاکستا ن کے لئے ملائیشیاء کی نامزد ہائی کمشنز آمنہ بلوچ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ،ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔





































