سونےکی قیمت مزید بلندی پر، 89ہزار روپےتولہ ہوگیا

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )سونے کی قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے،فی تولہ سونا مزید 600 روپےمہنگا ہوکر89ہزار

روپے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی بلین  مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1514ڈالرفی اونس کی سطح پر برقرار رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم ہونےکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

 اضافے کےنتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے89ہزار روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 514روپے کے اضافے سے76303روپے ہوگئی۔جب کہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 1120روپے مستحکم رہی ۔