
کراچی (ویب ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے50کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں ،جس کے بعد اسٹیٹ بینک
کے ذخائر 8ارب26کروڑ44لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں
۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 9اگست 2019کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں53کروڑ50لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر8ارب26کروڑ44لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 7ارب31کروڑ31لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ،جس سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب57کروڑ75لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ اے ڈی بی کی جانب سے 50کروڑ ڈالر کے فنڈز کی وصولی ہے۔














