کورونا سے مزید 79 اموات، مجموعی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام اّباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہلک وباء کورونا وائرس سے مزید79 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59ہزار 504ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4619 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,089,913 ہوگئی ہے جن میں سے 979,411 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 79 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.76 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔