وزیر خزانہ کی برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ سمیت مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ سمیت لوڈشیڈنگ کے مسائل حل

کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔جمعہ کے روز ملک بھر کے برآمد کنندگان کے وفد نے وزیر خزانہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر وقار مسعود گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر چیرمین ایف بی آر سیکرٹری پٹرولیم سیکرٹری تجارت اور دیگر حکام موجود تھے اس موقع پر مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ کوڈ 19 کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے پر برآمد کنندگان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے برآمد کنندگان کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمد کنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے درپیش مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں وزیر خزانہ نے برآمد کنندگان کو درپیش بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے اور ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کے لیے دو کمیٹیاں بنانے کی بھی ہدایت کی۔