
کراچی(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید آٹھ مریضوں نے اپنی
زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2531 ہوگئی اور 298 نئے کیس سامنے آئے جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9754 نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 138891 ہوگئی ہے۔
منگل کو وزیراعلیٰ ہاو¿س سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2531 تک پہنچ گئی ہے جوکہ 1.8 فیصد شرح اموات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 369 مریضوں کی صحت یابی ہوئی جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 131831 ہوگئی ہے جو 95 فیصد صحتیابی کی شرح ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9754 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 298 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے موجودہ تشخیص کی شرح تین فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1426236 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 138891 کیسز کا پتہ چلا جوکہ مجموعی طور پر پتہ لگانے کی شرح 10 فیصد تک پہنچے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4529 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4250 گھروں میں، 6 آئسولیشن مراکز میں اور 273 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 182 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 25 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی سے 298 مریضوں میں سے 170 کا پتہ چلا ہے ،جن میں ضلع جنوبی 64، ضلع شرقی 55، ضلع مرکز 21، ضلع کورنگی 13، ضلع ملیر 12 اور ضلع غربی 5شامل ہیں،دیگر اضلاع میں لاڑکانہ 24، کشمور 13، حیدرآباد 12، جامشورو 9، مٹیاری 7، دادو، نوشہروفیروز اور سکھر 3-3، بدین، قمبر، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 2-2، شہید بینظیر آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔














