
کراچی (ویب ڈیسک ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
عمران خان کے ظلم کے راج کا خاتمہ کرے گی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے ملک میں ایک نئی عوامی مزاحمتی تحریک کی ابتدا ہوئی ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام دشمن کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
بلاول ہاﺅس کراچی میں اپنی سربراہی میں پی ڈی ایم کے تحت 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں کیا ۔ یہ جلسہ یوم سانحہ کارساز کے حوالے سے ہوگا۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ اور نثار کھوڑو دیگر شریک ہوئے، اسلام آباد میں پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم کے نومنتخب سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میںخصوصی شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کا جائزہ لیا۔ سانحہ کارساز کے جلسہ میں شرکت کے فیصلہ پر پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکرکیا گیا ہے ۔27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر پروگرام کے فیصلہ پر بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو ملتان میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے حوالے سے مشترکہ جلسے کے اعلان سے بھی پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں سے اظہار تشکرکیا ہے۔














