چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا،کریک ڈاون

فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو،ا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ،معاشی ،اقتصادی صورت حال سمیت اپوزیشن کی تحریک سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے اجلاس میں حکام نے کابینہ شرکاءکو پی آئی کی کارکردگی ،ریلوے، چینی کی قیمت میںاضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔دنیا بھر کی ائیر لائینز کورونا کی وجہ سے خسارے میں ہیں،پی آئی اے واحد ائیر لائین ہے جو فائدے میں جا رہی ہے،2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منافع کمایا، 2018 میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا،گزشتہ سال پی آئی اے کی ریوینیومیں 42 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا،2018 میں میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا،2019 میں پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 7 اعشاریہ 7 فیصد رہا،گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی۔وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی کے سی ای او کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی تعریف کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن ہے کابینہ میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم۔قومی معاملات پر غور کیا گیا،کابینہ ارکان کا ڈاکٹروقار مسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیر مقدم کیا۔کابینہ اجلاس میں چینی ،آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ پر کھل کر بات چیت ہوئی۔کابینہ ارکان کو چینی اور آٹا سمیت کچھ اشیاءمہنگے ہونے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گی ۔
اسد عمر نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ گندم درآمد کرنے سے آٹا سستا ہوجائے گا،کچھ مطلوبہ گندم پہنچ چکی ،باقی جلد پہنچ رہی ہے،وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیاہے،کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا،وزیر ریلوے نے ریلوے کی بحالی اور تعمیر نو کا پلان پیش کردیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ہزارواں لوگ سفر سے مستفید ہوں گے. کابینہ نے ریلوے بحالی کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت کی ہے ۔