
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب
کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا سربراہی اجلاس 8 مارچ کو دو بجے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں چیئرمین سینٹ، ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کی منظوری دی جائے گی اور لانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوگی۔














