الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی:مریم نواز

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ

مسلم لیگ ن کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔پوری قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ مافیا اور سسلین مافیا کیا ہوتا ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی_
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات ہوئی اور کشمیر الیکشن پر مفصل بات چیت کی گئی ۔پوری قوم کو بتانا چاہتی ہوں اور اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کون ہیں ۔ انہوں نے کہا اگر ادارے آپ کے حق میں بات کریں تو ٹھیک نہ کریں تو آپ ادارون کو نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کی کوئی ذاتی رائے نہیں تھی انہوں نے آئینی دائرے میں پوزیشن اختیار کی ۔ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کی اس پوزیشن کو تسلیم کیا ۔
مریم نواز نے کہا اور منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں یہ ترمیم آئین کے ذریعے کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا آپ لوگوں کو۔کیا بتا رہے ہیں ؟ بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں اپنی اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیتے ہیں وہان الیکشن کمیشن ٹھیک ہے ۔مگر اسلام آباد کی ایک۔نشست نے آپ کا کچا چھٹا کھول دیا تو آپ نے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانا شروع کردیا ۔
انہوں نے کہا ہم نے اداروں کو متنازعہ نہیں بنایا بلکہ تقدس کے لئے جیلیں بھگتیں آج بھی ان کے تقدس کی بات کرتے ہیں ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 91 (7) کے تحت بلایا گیا ہے اس کے لئے صدر نے کہا ہے وزیراعظم اعتماد کھو چکے ہیں وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور سندھ میں آپ نے اپنی اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیں۔