عمران کو ووٹ دینے والے صادق و امین اور نہ دینے والے سوداگر،احسن اقبال

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے

کہ جو وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دے وہ صادق اور امین جو نہ دے وہ سودا گر ، عمران خان نے حواس باختہ اور بوکھلاہٹ کے انداز میں قوم سے خطاب کیا،3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا۔وزیراعظم میںاگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر میں کنٹینر والے خطاب کے سوا کچھ نہیں تھا 3سال بعد بھی عمران خان کا وہی نظریہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،این آر او نہیں دوں گا انکی شکست نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی جماعت میں بھی اکثریت کھو چکے ہیںآرٹیکل 91 سات کا حوالہ دے کر صددر مملکت نے بھی توثیق کردی ہے اگر رتی بھر بھی اخلاقیات ہوتی تو آپ استعفیٰ دیکر اعتماد کا ووٹ لیتے وزیر اعظم کی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، ریاستی وسائل اورادارے استعمال کررہے ہیں۔
انہو ںنے کہاکہ آپ نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے لیکن آپ کی اپنی جماعت کے اندر سے پیسوں کی گونج سنائی دی ہے کسی بھی اپوزیشن جماعت کیخلاف سینیٹ میں ٹکٹیں دینے کا الزام نہیں لگا سندھ میں آپکی اپنی جماعت نے الزام لگایا ہے کہ آپکے ٹکٹ 35 کروڑ میں بکے،بلوچستان میں آپ کی اپنی جماعت نے الزام لگایا کہ آپ نے 70 کروڑ میں ٹکٹ فروخت کیا حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے سودا گر ہیں لیکن آپ کو اعتماد کا ووٹ دیں تو وہ حاجی بھی ہوں گے صادق و امین بھی ہوں گے۔