کسی کے دباﺅ میں آئے ہیں اور نہ ہی آئیں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہم کسی کی

خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی ترمیم کر سکتے ہیں لہٰذا ہمیں کام کرنے دیں اور اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں۔الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے،آئین اور قانون ہمیں کیا اجازت دیتا ہے اس کو مد نظر رکھنا ہے ،ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے احکامات /فیصلوں پر اعتراض ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کریں اور ہمیں آزادانہ طور پر کام کرنے دیں، ہم کسی بھی دباو¿ میں نہ آئے ہیں اور نہ ہی انشااللہ آئیں گے۔
جمعہ کے روزچیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔اسلام آباد جنرل نشست پر ووٹوں کی گنتی کے دوران سات مسترد ہونے والے ووٹوں پر ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ حکومتی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہیں موصول ہوا۔ اجلاس میں الیکشن سے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے دوران اسلام آباد سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور اجلاس میں حکومتی وزرا کے الیکشن کے بعد پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جابن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کروانے پر ہم خداوند تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوئے ۔ الیکشن کے رزلٹ کے بعد میڈیا کی وساطت سے جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا ۔
خصوصی طور پر وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور بالخصوص جناب وزیر اعظم پاکستان نے جو کل اپنے خطاب میں فرمایا ۔ اس ضمن میں وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے ۔ اس کو ہی دیکھنا ہے کہ آئین اور قانون اس کو کیا اجازت دیتا ہے اور وہی اس کا معیار ہے ۔ ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی ترمیم کر سکتے ہیں ۔ اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے احکامات / فیصلوں پر اعتراض ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کریں اور ہمیں آزادانہ طور پر کام کرنے دیں ۔