سونامہنگا،88ہزار550روپے فی تولہ ہوگیا

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا32ڈالرمہنگا ہو کر1582ڈالرفی اونس ہوگیا،جبکہ  ملکی صرافہ

مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک ہزارسے زائد روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ہفتہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1450روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے ایک تولہ سونے قیمت88ہزار550روپے پرجا پہنچی اسی طرح1243روپے کے اضافے سے 10گرام سونےکی قیمت75ہزار917روپےہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق گزشتہ ایک ہفتےکےدوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا84ڈالر مہنگا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا550روپے جبکہ دس گرام سونا478روپے مہنگاہوگیا ۔