
گھانچے(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ کسی حکومت نےگلگت بلتستان کانہیں سوچا،
شہیدبھٹونےاقتدارمیں آنےکےبعدگلگت بلتستان کادورہ کیاتھا، شہید بھٹو نےگلگت بلتستان سےایف سی آرختم کیا۔
گھانچے میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک ایک مشکل صورتحال سے گزر رہاہے،عوام میں بےچینی بڑھتی جارہی ہے۔ مودی سرکارنےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی،ایل اوسی پرپاک فوج کےجوان اورعام شہری شہیدہورہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کومعیشت،بین الاقوامی تعلقات اورخارجہ پالیسی کابھی پتہ نہیں،ملک کا کوئی بھی طبقہ حکومت سے خوش نہیں،لیڈروہ ہے جو عوام سے کئے وعدے پورے کرے،حکومت احتساب کےنام پرانتقام لےرہی ہے۔آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سےآگے رہےہیں،گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں ہیں، جیلوں میں گئے،عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیاہے، غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کشمیرکے مظلوم عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،اگرکشمیرکیلئے ایک ہزارسال بھی جنگ لڑناپڑی تو لڑیں گے،مودی کشمیر میں جتنی طاقت استعمال کروگے کشمیری اتنی طاقت سے جواب دیں گے، مودی اگرتم جمہوری حکمران ہوتوکشمیرسےکرفیواٹھاکردکھاؤ۔














