رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

۔

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

کردی گئی ۔
رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات عدالت میں سخت سیکیورٹی میں لایا گیاتھا ،عدالت کے باہر لیگی کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود تھی،انہیں جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پرعدالت پیش کیا گیا ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے پراسیکیوٹرنے عدالت میں رانا ثنا کی گرفتاری کے وقت کی فوٹیج پیش کی،جبکہ رانا ثنا اللہ کوروسٹرم پر بھی بلایا گیا،جہاں ان سے دستخط لیے جانےکے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سربمہر کردی گئی۔
ادھر رانا ثنا اللہ کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی،جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا۔انسداد منشیات عدالت نے درخواست ضمانت پر جرح وکلا کو 28اگست جوطلب کرلیا اورآئندہ سماعت پر اے این ایف کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ۔آئندہ سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔