
لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ نیازی حکومت نااہل ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا،سلیکٹڈ
وزیراعظم کے دن گنے جا چکے ہیں،اناڑی کو کوئی موٹر سائیکل چلانے کیلئے نہیں دیتامگر عمران خان کو پورا ملک دے دیا۔ہم پاکستان کو ٹائیگر جبکہ یہ پاکستان کو ایشیا کی بلی بنانا چاہتے ہیں،اگر سلیکٹیڈ مسلط رہا تو افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا۔بوریوالا میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے بعد ملک میں معاشی نظام بد ترین ہو چکا،نااہل وزیر اعظم کے اقتدار میں بھارت نے ایسا قدم اٹھایاہے جس کی 72 سال میں اسے جرات نہیں ہوئی تھی،پاکستان کی چلتی معیشت،زراعت،انڈسڑی اور کارباور بند ہو گئے،ہم نے پاکستان کی تعمیر کی، یہ پاکستان کو اجاڑنے میں لگے ہیں،ہم پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں،ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں،ووٹ کو عزت دو ایک نعرہ نہیں ایک نظریہ ہے،آج ڈنڈے کے زور پر ملک اور قوم کو اکٹھا نہیں رکھا جا سکتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ آصف، رانا تنویراور ایاز صادق نے کہا کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود عوام کی نواز شریف کے ساتھ محبت بڑھتی جا رہی ہے ،میڈیا میں ہم پر مکمل پابندی ہے،ٹرمپ کے ساتھ عمران خان کی ملاقات کے بعد مودی نے کشمیر پر قبضہ کیا، وزیر اعظم بتائیں ٹرمپ سے کیامعاہدہ کر کے آئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہودنے کہا پاکستان کا نوجوان اور بچہ بچہ نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف ہے ،اب ان لوگوں کا یوم حساب اوراحتساب قریب ہے۔سپریم کورٹ کو ویڈیو سیکنڈل کا خود فیصلہ کرنا چاہیئے تھا۔














