
کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں پیر تا جمعرات صبح 9سے 3
بجے تک کاروبار ہوگا، ماہ رمضان میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا۔
یہ بات انہوں نے رمضان المبارک کے دورران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزراء سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضی وہاب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن شریک تھے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبہ میں کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا جبکہ گروسری کی دکانیں صبح 8 سے 5 بجے کھلی رہیں گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پکا ہوئے کھانے کی ڈلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی، سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔وزیراعلی نے کہا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جارری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔














