
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ 25اپریل بروز ہفتہ ہوگا ۔ملک بھر میں نماز مغرب کے بعد لوگوں نے گھروں
کی چھت پر چڑھ کر ماہ مقدس کا چاند دیکھا اور خصوصی دعائیں کیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے مغفرت اور رحمت کیلئے دعائیں کیں ۔
ملک بھر میں کورونا کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح زند گی کے رنگ پھیکے ہوچکے ہیں ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے ۔حکومت کے رمضان المبارک کی عبادات کیلئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں ،جس پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے ۔
رنگ نو اپنے تمام قارئین وناظرین کو چاند کی مبارک باد پیش کرتا ہے اور ملک وبیرون ملک مقیم تمام مسلمان ناظرین وقارئین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اوردعاگو بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا سے کورونا وائر س کی وبا کا خاتمہ فرمائے ۔آمین




































