
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 9 افراد چل بسے، اموات کی تعداد 6283 ہوگئیہے۔415نئے کیسز
رپورٹ ہونے سے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 96 ہزار 636، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 923، بلوچستان میں ہزار 742، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816، اسلام آباد میں 15 ہزار 578 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 394، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔














