
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے ایک بار پھر مضبوط مقامی
حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چو ہدری نے کہا 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935 میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، آج اگر مسائل ہیں تو مسئلہ صوبائی حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے، جب وزرائے اعلی اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔




































