معلومات کی ترقی کا عالمی دن ،آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی

فیصل آباد ۔ (وہب ڈیسک) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن

(ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے) آج 24 اکتوبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

 اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔

 اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموںنے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے ،علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا اس موقع پر خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین شائع کئے جائیں گے۔