نائیجیریا میں مدرسوں پر چھاپے، 1000 طالب علم رہا

ابوجہ ۔ (ویب ڈیسک) شمالی نائیجیریا میں ایک ہزار افراد کو گزشتہ ماہ کے دوران ایسے مدرسوں سے آزاد کرایا

گیا ہے جہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتیاں کی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق جن سکولوں پر چھاپے مارے گئے وہاں طلبا کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا اور بعض نے کہا کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کی گئیں۔

 نائیجیریا میں نجی طور پر قائم دینی سکول سینکڑوں برس سے قائم ہیں لیکن ان اسکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے مطالبات ایک عرصے سے کئے جا رہے ہیں۔ حالیہ چھاپوں میں چار سکولوں پر چھاپے مارے گئے جو سب کے سب شمالی نائجیریا میں تھے۔

 تعلیمی شعبے کی اصلاح پر کام کرنے والے کارکن برسوں سے نائیجیریا میں نجی اسلامی سکولوں کو باضابطہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے راستے میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔