اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ،شہداءکی تعداد 210ہوگئی،سیکڑوں زخمی

غزہ( ویب ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں     

 اب تک 210 افراد شہید اور سیکڑوں 

 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل نے اس وقت وحشیانہ بمباری کی ہے جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اورعید الفطر میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی بمباری میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیا، زخمیوں کی آہ و بکا سے آسمان لرز اٹھا اور خوف و دہشت کے عالم میں ماں باپ اپنے معصوم بچوں کو بچانے کی کوشش میں ادھر ادھر بھاگتے رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے 15 کمانڈرز بھی جاں بحق ہوئے ہیں ،اب تک 2010 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقاریب اب نہیں ہوں گی۔فلسطین کے صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں سے اسرائیل میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔